🎉 Up to 70% Off Selected ItemsShop Sale
Product image 1
Product image 2
Product image 3
Product image 4
Product image 5
HomeStore

Noor ul Quran

Noor ul Quran

قرآن کریم اللہ کہ وہ مقدس کتاب ہے جس کی خدمت باعثِ خیر وبرکت اور ذریعۂ بخشش ونجات ہے ۔یہی وجہ ہےکہ قرونِ اولیٰ سے عصر حاضر تک علماء ومشائخ کے علاوہ مسلم معاشرہ کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے اصحاب بصیرت نے حصول برکت کی خاطر اس کی کسی نہ کسی صورت خدمت کی کوشش کی ہے ۔اہل علم نے اگر اس کے الفاظ ومعانی ،مفاہیم ومطالب ،تفسیر وتاویل ،قراءات ولہجات اور علوم قرآن کی صورت میں کام کیا ہے تو دانشوروں نے اس کے مختلف زبانوں میں تراجم ،کاتبوں نے مختلف خطوط میں اس کی کتابت کی ،ادیبوں اور شاعروں نےاس کے محامد ومحاسن کواپنے الفاظ میں بیان کر کے اس کی خدمت کی اور واعظوں اور خطیبوں نے اپنے وعظوں اور خطبات سے اس کی تعریف اس شان سے بیان کی کہ ہر مسلمان کا دل ا س کی تلاوت ومطالعہ کی جانب مائل ہواا ور امت مسلمہ ہی نہیں غیر مسلم بھی اس کی جانب راغب ہوکر اس سے منسلک ہوگئے۔

بعض اہل علم وقلم نے اس کے موضوعات ومضامین پر قلم اٹھایا ااور بعض نے اس کی انڈیکسنگ اور اشاریہ بندی کی جانب توجہ کی ۔ مختلف اہل علم نے اس حوالے سے كئی کتب تصنیف کی ہیں علامہ وحید الزمان  کی ’’تبویب القرآن فی مضامین الفرقان ‘‘، شمس العلماء مولانا سید ممتاز علی کی ’’ اشاریہ مضامین قرآن ‘‘ اور ’’مضامین قرآن‘‘از زاہد ملک قابل ذکر ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’ نورالقرآن‘‘ ڈاکٹر سہیل انجم صاحب اور ان کی اہلیہ محترمہ کی مشترکہ ایک منفرد کاوش ہے ۔ یہ کتاب ہر شعبۂ زندگی کےلیے قرآنی تعلیمات کابڑا آسان اور جامع مجموعہ ہے۔فاضل مصنف نے صحیح دینی زندگی کےعنوانات ترتیب وار چنے ہیں ایمانیات، عبادات،اخلاقیات او رجملہ معاملات کےتحت 61 ابواب مقرر کیے ہیں اور ہرباب کی مناسبت سےقرآن کریم کی آیات درج کر کےان کی دلنشیں تشریح کی ہے۔یہ کتاب قرآنی مضامین اور حوالوں پر مشتمل ایک جامع کتاب ہے۔ مفسر قرآن حافظ صلاح الدین یوسف کی نظرثانی سے اس کتاب کی اہمیت وافادیت مزید دو چند ہوگئی ہے

$3.58
Noor ul Quran
$3.58

Product Information

Shipping & Returns

Description

You may also like

NEW
Thumbnail 1Thumbnail 2

University Canteen Mein

$1.97

NEW
Thumbnail 1Thumbnail 2

Sunnat-e-Mutahirah aur Adab-e-Mubashrat

$1.07

NEW
Thumbnail 1Thumbnail 2

Shaitan Ki Awaz (Qissa Syedna Haroon) Silsila Qasas ul Anbiya 21/30

$0.79

NEW
Thumbnail 1Thumbnail 2

Zameen Ki Pakar (Qissa Syedna Musa) Silsila Qasas ul Anbiya 20/30

$0.79

NEW
Thumbnail 1Thumbnail 2

Sonay Ka Bachra (Qissa Syedna Musa) Silsila Qasas ul Anbiya 18/30

$0.79

NEW
Thumbnail 1Thumbnail 2

Teen Sawal (Qissa Syedna Musa) Silsila Qasas ul Anbiya 19/30

$0.79

NEW
Thumbnail 1Thumbnail 2

Ibrat Ka Nishan (Qissa Syedna Musa) Silsila Qasas ul Anbiya 17/30

$0.79

NEW
Thumbnail 1Thumbnail 2

Jadogaron Se Muqabla (Qissa Syedna Musa) Silsila Qasas ul Anbiya 16/30

$0.79

NEW
Thumbnail 1Thumbnail 2

Purani Laash (Qissa Syedna Musa) Silsila Qasas ul Anbiya 15/30

$0.79

NEW
Thumbnail 1Thumbnail 2

Zalim Bhai (Qissa Syedna Yusuf) Silsila Qasas ul Anbiya 11/30

$0.79

NEW
Thumbnail 1Thumbnail 2

Badshah Ka Khawab (Qissa Syedna Yusuf) Silsila Qasas ul Anbiya 12/30

$0.79

NEW
Thumbnail 1Thumbnail 2

Holnak Aag (Qissa Syedna Ibrahim) Silsila Qasas ul Anbiya 6/30

$0.79